چین کا پیدائشی نقائص کی روک تھام  بارے پانچ سالہ منصوبہ جاری

Aug 28, 2023


بیجنگ(شِنہوا) چین نے پیدائشی نقائص کی زیادہ مﺅ ثر روک تھام ، تدارک اور پیدائشی نقائص کے سبب اموات اور معذوری میں کمی کے لئے ایک پانچ سالہ منصوبہ جاری کیا ہے۔ چین کے قومی صحت کمیشن کے جاری کردہ اس منصوبے کے تحت ملک میں پیدائش سے قبل اسکر یننگ کی شرح 2027 تک کم از کم 90 فیصد تک کردی جائے گی جبکہ پیدائشی نقائص سے نوزائیدہ اور 5 برس سے کم عمر بچوں کی شرح اموات بالترتیب 0.1 فیصد اور 0.11 فیصد تک کم کی جائے گی۔ منصوبے میں پیدائشی نقائص جیسے شدید پیدائشی امراض قلب، ڈان سنڈروم اور تھیلیسیمیا میجر کی روک تھام اور علاج میں بہتری لانے پر بھی زور دیا گیا ہے۔ منصوبے کے مطابق 2027 تک پیدائش کے دو ہفتے کے اندر وراثتی میٹابولک بیماریوں جیسے فینیلکیٹونوریا اور پیدائشی ہائپوتھائیرائڈزم کی تشخیص اور علاج کی شرح 90 فیصد تک کی جائے گی۔ تین ماہ کے اندر پیدائشی سماعت سے محرومی کی تشخیص اور پیدائش کے بعد چھ ماہ کے اندر بیماری کی روک تھام کی شرح دونوں کو 90 فیصد تک کیا جائے گا۔

 منصوبہ جاری

مزیدخبریں