اسلام اباد(خبرنگار)نگران وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے مختلف ایئر پورٹس پر ناتجربہ کار ڈاکٹر بھرتی کرنے کانوٹس لے لیابارڈر ہیلتھ سروسز پاکستان نے پاکستان ایئر پورٹس پر جونیر اور ناتجربہ کار ڈاکٹر ڈاکٹر بھرتی کیے تھےبارڈر اینڈ ہیلتھ سروسز پاکستان ایک اہم ادارہ ھے جو کسی بھی وبائ سے نمٹنے کیلئے تمام ایئرپورٹس ملک کے داخلی اور خارجی راستوں پر سکریننگ کے نظامِ کو مضبوط بناتا ھےانٹر نیشنل ہیلتھ ریگولیشن کی سفارشات پر عمل دار آمد کو یقینی بناتا ھے ڈاکٹر ندیم جان نے کہا ہے کہ میں نے اس معاملے کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے انکوائری میں اس بات کا تعین کیا جاے گا کہ ناتجربہ کار ڈاکٹر کو کسی طرح بھرتی کیا گیا ھے انکوائری کے زریعے معلوم کیا جاے گا کیا بھرتی قواعد و ضوابط کے تحت ہوئی ھے یا نہیں انکوائری کے بعد قانون کے مطابق اس پر ایکشن لیا جائے گایاد رھےایئرپورٹس،بندرگاہ،بارڈر پر تعیناتیاں گزشتہ دور حکومت میں ہوئیں تھیں
نوٹس
نگران وزیر صحت کامختلف ایئر پورٹس پر ناتجربہ کار ڈاکٹر بھرتی کرنے کانوٹس
Aug 28, 2023