بلوچستان کی نگراں حکومت کا آئندہ انتخابات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا ، صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان 

Aug 28, 2023


کوئٹہ (اے پی پی)نگراں وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے بی این پی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل کو یقین دلایا ہے کہ بلوچستان کی نگراں حکومت کا آئندہ انتخابات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا ،وزیر اطلاعات بلوچستان کی جانب سےیہ یقین دہانی سردار اختر مینگل کے ایک نجی چینل کو دیئے گئے انٹرویو کے جواب میں سامنے آئی ہے، جس میں انہوں نے دعوی کیا تھا کہ بلوچستان میں نگراں حکومت کے ارکان کی بعض سیاسی جماعتوں سے سیاسی وابستگی ہے، اتوار کو ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز بلوچستان سے جاری بیان میں نگراں صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے سردار اختر جان مینگل کو یقین دلایا کہ نگراں کابینہ کے ارکان کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ہے اور وہ کسی بھی طرح سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مقرر کردہ قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث نہیں ہوں گے اچکزئی نے کہا کہ نگران حکومت بلوچستان میں آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ ہم کسی کو انتخابی عمل میں مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے انتخابات کے منصفانہ انعقاد اور شفافیت کو مزید یقینی بنانے کے لیے بی این پی کے سربراہ کی جانب سے جائز تجاویز کا خیرمقدم کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم تعمیری تجاویز کے لیے ہمیشہ تیار ہیں۔ "ہم کسی بھی تجویز پر غور کریں گے جو بلوچستان کے عوام کے بہترین مفاد میں ہو"۔
وزیراطلاعات بلوچستان

مزیدخبریں