اسلام آباد(خبرنگار)پاکستان مسلم لیگ(ن)شعبہ خواتین این اے54 اسلام آباد کی صدر نسرین اشرف نے کہاہے کہ مسلم لیگ(ن) ملک کی تعمیروترقی وخوشحالی کے ساتھ ساتھ غریبوں کے حقوق کی جنگ بھی لڑرہی ہے،پارٹی کی عوامی خدمت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے، پارٹی قیادت نے پورے ملک کے طول وعرض سے ایک پلیٹ فارم پر تمام سیاسی جماعتوں کو اکٹھاکیا اور عمران نیازی کو تحریک عدم اعتماد کے جمہوری عمل کے تحت اقتدار سے الگ کرکے پاکستان کومزیدتباہی سے بچایا،طاقت کا سرچشمہ عوام پر یقین رکھنے والی مسلم لیگ(ن) انتخابات کیلئے ہر وقت مقابلے کیلئے تیار ہے،مسلم لیگ(ن) آئندہ عام انتخابات میں پارٹی نشان شیر،منشور پروگرام اور کارکردگی کےساتھ عوام کے پاس جائے گی اور عوامی خدمت اور ملکی تعمیر وترقی کے ایجنڈے کے تحت کامیاب ہوگی۔