بجلی کے بلوں مےں ظالمانہ اضافہ واپس لےا جائے، محمد داﺅدودےگر


اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)سیکٹر ٹو خےابان سرسید یو سی 10کے جنرل کونسلر محمد داﺅد خان، شہری ندیم، عمر جمی، خالد، طارق، سہیل نے حکومت سے مطالبہ کےا ہے کہ بجلی کے یونٹ کا ریٹ کم کےا جائے لوگ فاقہ کشی پر مجبورر ہوگئے اگر حکومت نے مطالبات نہ مانے تو آئندہ ہفتے کرنل شیر خان ( سابق آئی جے پی ) روڈ بلک کر کے احتجاج کےا جائے گا، آئی ٹین کے شہریوں معاذ ، شہزاد، شاہ زیب، معید لطیف نے کہا کہ آمدن قلیل اور اخراجات زےادہ ہیں مہنگائی کے ہاتوں ہر شخص ذہنی مریض بن چکا مہنگی بجلی، زائد بلز کے باعث گھروں کا بجٹ خراب ہو چکا ہے عوام کے پاس احتجاج کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا۔

ای پیپر دی نیشن