نگران وزیر اعظم کابجلی بلوں میں اضافے کا نوٹس لینا خوش آئند،زاہد ملک


اسلام آباد(خبرنگار)ایم کیو ایم صوبائی تنظیمی کمیٹی پاکستان کے مرکزی جوائنٹ انچارج زاہد ملک نے وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے پر زورمطالبہ کیا ہے کہ بجلی کے بلوں میں قیامت خیز اضافے سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لے کر عوام کو کچھ ریلیف دیں۔ اتوار کو اپنے بیان میں زاہد ملک نے کہا کہ نگران وزیر اعظم کا بجلی بلوں میں اضافے سے پیدا ہونے والی صورتحال کا نوٹس لینا اور آج اجلاس طلب کرنا خوش آئیند ہے۔ عوام کو امید ہے کہ نگران وزیر اعظم مہنگائی سے پریشان عوام کو خوش خبری سنائیں گے۔ ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس پر حملہ آور ہے، قانون کے مطابق عدالت میں اپنا کیس لڑنے کے بجائے ججوں سے لڑنا دانشمندی نہیں۔ دلائل اور ثبوت کی مدد سے اپنا کیس لڑیں، الزامات اور دھمکیوں کا راستہ اختیار نہ کریں۔

ای پیپر دی نیشن