بجلی بلوں نے غریب عوام کے اوسان خطا کر دیے، راجہ افتخار شوکت


مندرہ(نامہ نگار)سابقہ پی ڈی ایم دور حکومت میں بجلی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام کو خود کشیوں پر مجبور کر دیا گیا۔مہنگائی جس نے پہلے ہی عوام سے قوت خرید چھین لی اوپر سے بھاری بجلی بلوں نے غریب عوام کے اوسان خطا کر دیے۔حکمرانو خدا را اپنی عیاشیاں کم کرو اور غریب اور بے بس عوام کی آہھوں اور بدعا?ں سے بچو۔عوام کےٹیکسز پر موج میلے کرنے والو یاد رکھو ایک دن تمھارا گریبان ھو گا اور عوام کا ھاتھ۔تم کسی صورت بچ نہیں سکو گے۔نگران حکومت فوری بجلی بلوں پر عوام کو ریلیف دینے کا اعلان کرے بصورت دیگر عوام کا قہرو غضب اسے بھی بہا کر لے جائے گا۔ان خیالات کا اظہار سیاسی و سماجی شخصیت راجہ افتخار شوکت آف ڈھوک حبیب نے اپنے ایک بیان میں کیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...