اسلام آباد(خبرنگار)پاکستان مسلم لیگ(ن) کی مرکزی مجلس عاملہ کے رکن و مسلم لیگ(ن) ٹریڈرزونگ اسلام آباد کے صدر جمشیداخترشیخ نے کہاہے کہ مسلم لیگ(ن) کے ہر دور میں صنعت کاروں،تاجروں کے حقوق کے تحفظ کیلئے ہمیشہ اقدامات اٹھائے گئے ہیں،اگر پی ٹی آئی کے ساڑھے تین سالہ دور اقتدار کے دوران ملکی اور عوامی مفادات کی پالیسیاں بنائی جاتیں تو پی ڈی ایم حکومت کواس قدر جدوجہد اور اقدامات نہ اٹھانے پڑتے، قائدمسلم لیگ(ن) نوازشریف کی وطن واپسی پر تاجربرادری اورپاکستانی کی غیور عوام ان کا فقید المثال استقبال کرے گی کیونکہ سابق وزیراعظم عوام کیلئے امید کی آخری کرن ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے اسلام آباد سے مسلم لیگ(ن) ٹریڈرزونگ اور تاجروںکے وفود سے ملاقات کے دوران کیا۔جمشیداخترشیخ نے مزید کہاکہ اسلام آباد میں تاجروں کی قیادت کیلئے قومی الیکشن میں نمائندگی بے حد ضروری ہے،تاکہ ان کا منتخب نمائندہ پارلیمنٹ میں جا کر ان کے مسائل کو حکومت تک پہنچا سکے اور ان کا ممکنہ حل بھی بتائے۔