راولپنڈی (جنرل رپورٹر)کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے واہ جنرل ہسپتال اور ہسپتال میں قائم منشیات سے عادی لوگوں کے لیے قائم پوٹھوار رہیب سنٹر کا دورہ کیا۔انہوں نے مریضوں سے علاج معالجہ کی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔انہوں نے منشیات کے عادی لوگوں کو نشے کی لت سے پاک کرنے کی کوشش پر محکمہ صحت'سوشل ویلفئیر' تعلیم' ایکسائیز سمیت باقی محکموں کی کاوش کو سراہا۔کمشنر راولپنڈی کی زیر صدارت واہ جنرل ہسپتال میں اجلاس منعقد ہوا۔کمشنر راولپنڈی کو پوٹھوار رہیب سنٹر کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ پوٹھوار رہیب سنٹر آغاز میں50 بیڈ پر مشتمل تھا جس کو100 بیڈ تک بڑھا دیا گیا ہے۔ اب تک 200 سے زیادہ افراد کی کونسلنگ کرکے علاج کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا۔اس وقت ہسپتال میں 19 نشے کے عادی افراد کا علاج جاری ہے۔، کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ واہ جنرل ہسپتال میں منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے لئے تمام متعلقہ محکمے منظم انداز سے کام کر رہے ہیں۔لوگوں کو راہ راست پر لانا صدقہ جاریہ ہے۔ انسانیت کی خدمت کرنا ہمارا اولین فرض ہے ۔
کمشنرکاواہ جنرل ہسپتال اور پوٹھوار رہیب سنٹر کا دورہ ، سہولیات کا جائزہ لےا
Aug 28, 2023