آل پاکستان ٹینیور ٹریک فیکلٹی ایسوسی ایشن نے کامسیٹس کی جانب سے نئے سروس رولز کو یکسر مسترد کر دیا 

Aug 28, 2023


اسلام آباد(نا مہ نگار)آل پاکستان ٹینیور ٹریک فیکلٹی ایسوسی ایشن نے کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کی جانب سے حال ہی میں ٹینیور ٹریک فیکلٹی کے جاری کردہ نئے سروس رولز کو یکسر مسترد کر دیا ہے اور کہا ہے کہ یہ قائم مقام انتظامیہ کا ایک غیر قانونی اقدام ہے جسے فی الفور واپس لیا جانا چاہیے ۔ پاکستان بھر کی جامعات میں ایچ ای سی کی طرف سے جاری کردہ ٹی ٹی ایس ورژن ٹو ہی لاگو ہیں ۔ بعینہ اسی طرح کامسیٹس کی سینیٹ نے بھی انہی رولز کو اپنایا ہوا ہے۔ ٹی ٹی ایس کی ریگولیٹری باڈی کی حیثیت سے یہ ایچ ای سی کا ہی دائرہ اختیار ہے کہ وہ اس نظام کے متعلق قوانین بنائے اور جامعات میں لاگو کروائے۔ ایسے میں کامسیٹس کی قائم مقام انتظامیہ کی جانب سے نئے قوانین کا اجرا کرنا ایک غیر قانونی عمل ہے۔ آپٹا کامسیٹس انتظامیہ پر زور دیتی ہے کہ مزکورہ نئے قوانین کو واپس لیا جائے بصورت دیگر آپٹا ان قوانین کے خلاف ہر سطح پر آواز اٹھائے گی اور ہر قانونی اور آئینی فورم سے اسکی مخالفت کرے گی ۔

مزیدخبریں