راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تحریک نفاذفقہ جعفریہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ راجہ بشارت حسین امامی نے کہاہے کہ گلگت وبلتستان میں کالعدم گروپوں کی نفرت کی آبیاری تشویشناک ہے، ،کالعدم جماعتوں کو ملنے والی ڈھیل کے نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ،قائدملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کے بقول پاکستان میں کوئی شیعہ سنی لڑائی نہیں،پیٹ اور ایڈ کے چکر میں فتنہ پھیلایا جارہا ہے،اُپنا عقیدہ چھوڑو مت دوسرے کا چھیڑوو مت کے اصول پر سختی سے عمل کیا جائے ،ہر قسم کی گروہیت ،لسانیت اور دہشت گردی اور عصبیتوں کی کاروائیوں میں ملوث عناصر اسلام و پاکستان کے دوست نہیں ۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے تحریک نفاذفقہ جعفریہ اسلام آباد کے ناظم الامور علامہ سیدکاظم رضاکاظمی کی سرکردگی میں عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہم اپنا قتل گوارہ کرسکتے ہیں مگر اسلام ،پاکستان اور عوام کو ہر گز قتل نہیں ہونے دیں گے، عشرہ اسیران کربلاکے پروگراموں میں ملت جعفریہ کے دینی حقوق کے حصول اورولاءو عزا کے پاکیزہ مشن کے تحفظ ،مسلمہ مکاتب کے مابین تفریق پیدا کرنے کی دشمن کی ہر سازش کو ناکام کرنے کے عہد کا اعادہ کیاجائےگا۔