عزااداری سید الشہداءاسیران  کربلا کا ورثہ ہے ،نیلوفرزوار 

Aug 28, 2023


راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)عزاداری سید الشہداءاسیران کربلا کا ورثہ ہے جوانسانی اقدار کے تحفظ ،اسلام کے فروغ اور حرمت رسول کے تحفظ کی ضمانت ہے۔ان خیالات کا اظہار نیلوفرزوار نے انجمن دختران اسلام ، ام البنین ڈبلیوایف، گرلزگائیڈاورسکینہ جنریشن کے زیراہتمام جامعہ المرتضیٰ میں مجلس اسیرانِ کربلا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ جب یزید نے بدترین توہین رسالت کا ارتکاب کرتے ہوئے پیغام محمدی کو جھٹلایا اور اسلامی تعلیمات میں تحریف کرنے لگا تو فرزند رسول حسین ابن علی ؑ اپنے جانثاروں کے ساتھ اس کے ناپا ک ارادوں میں حائل ہوگئے ۔

مزیدخبریں