حسن ابدال (نامہ نگار) حسن ابدال تھانہ صدر حسن ابدال کی حدود مےں دو مختلف وارداتوں کے دوران چور لاکھوں روپے مالیت کی اشیاءلے اڑے۔ نامعلوم چوروں نے پرائمری سکول کو بھی نا بخشا،ڈیرے سے قیمتی سامان چرانے والے ملزمان کے خلاف بھی مقدمہ درج پولےس مصروف تفتیش ہے ۔ تفصیلات کے مطابق محمد آصف ولد فیروز دین سکنہ ڈھوک مہدی برہان نے تھانہ صدر حسن ابدال پولےس کو بتایا کہ مےں نے ڈھوک مہدی مےں ڈیرے بنا رکھا ہے مورخہ 10تاریخ کو مسمیان عبد اللہ ، عامر خان پسران کچکول خان اور حسین شاہ ولد وحید شاہ نے مبینہ طور پر میرے ڈیرے کے تالے توڑ کر وہاں موجود سامان جس مےں ایک عدد موٹر سائیکل ، ایل سی ڈی ٹی وی، سپیکر، دو عدد ایلومینیم کے دروازے وغیرہ شامل ہیں جن کی کل مالےت تقرےبا 200000روپے بنتی ہے چوری کر کے لے گئے ۔ علاوہ ازیں محمد مسکین ولد محمد زمان سکنہ کالو پنڈ تحصیل حسن ابدال نے تھانہ صدر پولےس کو درخواست دےتے ہوئے بتاےا کہ مےں گورنمنٹ پرائمبری سکول کانواں مےں چوکیدار ہوں سکول بند ہونے کی وجہ سے کبھی کبھی پودوں کو پانی دےنے سکول چلا جاتا ہوں گذشتہ دنوں جب مےں سکول پہنچا تو دےکھا کہ کوئی نامعلوم ملزمان سکول کی پانی والی موٹر اور گھاس کاٹنے والی ایک عدد مشین جن کی کل مالےت تقرےبا 17000روپے بنتی ہے چوری کر کے لے گئے ہیں ۔ تھانہ صدر حسن ابدال پولیس نے نامعلوم ملزم اور نامزد ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے کاروائی کا آغاز کر دےا ہے ۔