اسلام آباد (خبرنگار)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر بہار 2023 کے اوپن کورسز، سرٹیفکیٹ کورسز، میٹرک، ایف اے اور آئی کام پروگراموں کے فائنل امتحانات ملک بھر میں ایک ساتھ یکم ستمبر سے شروع ہوں گے جو5اکتوبر تک جاری رہیں گے۔ ڈیٹ شیٹ یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر اور رول نمبر سلپس طلبہ کے سی ایم ایس پورٹلز پراپ لوڈ کردی گئی ہیں۔ متعلقہ طلبا و طالبات کو بذریعہ موبائیل ایس ایم ایس بھی اطلاع دے دی گئی ہے۔وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود کی خصوصی ہدایت پرطلبہ کو رہائش گاہوں کے قریب ترین مقامات پر سہولت فراہم کرنے کے لئے ملک بھر میں علاقائی سطح پر سینکڑوں امتحانی مراکز قائم کردئیے گئے ہیں۔ وائس چانسلرکی ہدایت پر امتحانات میں نقل کے رجحان کے خاتمے اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے خصوصی کمیٹیاں قائم کردی گئی ہیں۔
، موبائیل انسپکٹرز اور ریجنل ڈائریکٹرز دوران امتحانات، امتحانی مراکز کے دورے کریں گے جو طلبہ کے رول نمبر سلپس، شناختی کارڈز چیک کریں گے