رولپنڈی (جنرل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے کہاکہ ڈینگی پر قابو پانے کے لیے تمام تر کوششوں جاری رکھے ہوئے ہیں عوامی تعاون کے بغیر ڈینگی کو شکست دینا ناممکن ہے، ڈینگی وباءسے متاثرہ یونین کونسلوں پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے ایس پی او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے مائیکرو پلان تشکیل دیا گیا ہے جس کے تحت یونین کونسل وائز کلین سویپ کیا جارہا ہے۔ انہوں نے محکمہ صحت کے حکام کو ہدایت کی کہ کیس رسپانس کو بروقت پائے تکمیل تک پہنچایا جائے تاکہ دوسرے لوگوں کو ڈینگی مچھر متاثر نہ کر سکے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں انسداد ڈینگی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز، سی ای او ڈاکٹر اعجاز، فوکل پرسن ڈاکٹر احسان، ڈی ڈی ایچ اوز، انٹامالوجسٹ سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔
عوامی تعاون کے بغیر ڈینگی کو شکست دینا ممکن نہےں،ڈی سی راولپنڈی
Aug 28, 2023