بجلی کی قیمتوںمیں اضافہ واپس،مہنگائی کو کنٹرول کےا جائے، میاں محمد اسلم

Aug 28, 2023

اسلام آباد (نا مہ نگار)جماعت اسلامی اسلام آباد کے زیر اہتمام بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ظالمانہ اضا فے اور بے تحاشہ مہنگائی کے خلاف احتجاجی تحریک کے سلسلے میں جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا ، جس میں بڑی تعداد میں شہریوں اور کار کنان جماعت اسلامی نے شرکت کی مظاہرین نے بجلی کے بلوں میں اضا فے اور حکومت کے خلاف زبر دست نعرے بازی کی ، جلسہ عام سے نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان میاں محمد اسلم ، امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصر اللہ رند ھاوا ، نائب امیر محمد کاشف چوہدری ، محمد سفیان عباسی ، مولانا امیر عثمان ، عامر نواز نے بھی خطاب کیا۔مظاہرین سے خطاب کر تے ہو ئے میاں محمد اسلم نے کہا بجلی کی قیمتوںمیں اضافہ واپس لیا جائے، یہ ظلم اور ناانصافی ہے، بجلی کے بلوں میں درجن بھر ٹیکسز شامل ہیں، انھیں ختم کیا جائے، صارفین سے وہ وصول کیا جائے جو وہ خرچ کرتے ہیں، آئے روز بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضا فے سے عوام کا صبر کا پیمانہ لبر یز ہو چکا ہے ، سابقہ اور مو جو دہ حکومتوں نے عوام کو سول نا فر مانی کی تحریک شر وع کر نے پر مجبور کر دیا ہے ، انھوں نے کہا حکو مت اشرافیہ کو مفت پیٹرول اور بجلی کی فراہمی بند کر ے ،ہر گھر پر بجلی کے بل قیامت بن کر گر رہے ہیں۔نصر اللہ رند ھاوا نے کہا سابقہ حکومتیں موجودہ مہنگائی، معاشی بدحالی اور بے روزگاری کی ذمہ دار ہیں، محمد کاشف چوہدری نے کہا ہے کہ عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے اور ملک بھر میں بجلی کے ہوشربا بلوں پر عوام بھر پور احتجاج کرکے اپنے غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں ،شہر شہر ،گاوں گاوں بجلی کے بلوں کے خلاف احتجاج اور بلز جلائے جا رہے ہیں جو نا اہل حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف اعلان بغاوت ہے ۔

مزیدخبریں