چیئرمین پی ٹی آئی کیساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں:میاں طارق محمود

قلعہ دیدار سنگھ(نمائندہ خصوصی)ہم کل بھی چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے تھے اور آج بھی چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔ان خیالات کا اظہار میاں طارق محمودسابق ایم این اے نے نمائندہ نوائے وقت’’حسیب پندھیر’’سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا سولہ ماہ میں شہباز حکومت نے جو بویا اب کاٹنے کا وقت آ گیا ہے، اشرافیہ کی عیاشیوں کا خمیازہ غریب عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے،بجلی کے بلوں میں ہو شربا اضافے کیخلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے، گناہوں سے پاک ہونے کے لئے انتخابات التوا کا شکار کیے جا رہے ہیں اسمبلیوں کی مدت پوری ہوتے ہی شہباز شریف لندن فرار ہو گئے۔ انکی جائیدادیں اور کاروبار لندن میں ہیں شریف خاندان پاکستان میں حکمرانی کے لئے آتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن