بجلی بلوں میں ہوشربا ٹیکس ظالمانہ اقدام ہے: احسان اللہ ورک

کامونکی(نمائندہ خصوصی)بجلی کے بلوں میں ہوشربا ٹیکس انتہائی ظالمانہ اقدام ہے بجلی کے بلوں میں غیر معمولی اضافے نے عوام کی مشکلات بڑھا دیں ہیں،ملکی معاشی حالات میں بہتری نہ آنے سے تاجر اورصنعت کار شدید بحران کا سامنا کررہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 57 چودھری احسان اللہ ورک نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ ڈالر کا زور نہ ٹوٹنے سے خام مال اور مصنوعات کی قیمتیں آسمان پر ہیں،پاکستانی روپے کی قدر بہتر ہونے سے ملکی معیشت بحران زدہ حالات سے باہر آئے گی۔انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ اِس وقت ہر گھر میں بجلی کے بل ایک قیامت بن کر گر رہے ہیں۔دوسری جانب پٹرول کی قیمتیں بھی آسمانوں سے باتیں کر رہی۔ادویات اور اشیائے ضروریہ بھی غریبوں کی پہنچ سے دور ہو چکی ہیں۔انہوں نے کہاکہ عام آدمی پس کر رہ گیا ہے،مفت بجلی اور پٹرول کی سہولیات کو ختم کرنا ہو گا اور یہ سالانہ اربوں روپے کا ریلیف غریبوں کو دینا ہو گا وگرنہ غریبوں کو سڑکوں پر آنے سے کوئی نہیں روک سکے گا۔

ای پیپر دی نیشن