قلعہ دیدارسنگھ:حلقہ پی پی 54میںسیاسی انتقامی کارروائیاں جاری

قلعہ دیدارسنگھ(چوہدری حسیب پندھیر سے)حلقہ پی پی 54میںسیاسی انتقامی کارروائیاں جاری،چند افراد اپنی انا کی تسکین کیلئے شریف شہریوں کے نام سیاسی لسٹوں میں ڈلوانے لگے،عوام کا شدید ردعمل۔چند افراداپنی سیاست چمکانے کیلئے حلقہ پی پی 54کے غیر سیاسی،غیر متحرک افراد کوذاتی انتقام کا نشانہ اورسیاسی گرفتاریوں کے سلسلہ میں پولیس کے پاس آنے والی لسٹوں میں نام ان کے نام ڈلوانے میں مصروف ہیں۔جس کی وجہ سے یہ نہ صرف ان ناعاقب اندیش افراد کیلئے نقصان دہ ہے بلکہ ان کی پارٹی کیلئے بھی انتہائی نقصان دہ امر ہے ایسے روئیے ناقابل قبول ہوتے ہیں جس سے عوام میں شدید غم وغصہ پایا جارہاہے۔شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ ہم جمہوریت اور عدم تشدد پر یقین رکھتے ہیں،ادارے اور عوام ایک گھر کے مانند ہیں۔پاکستان کو آگے لے جانے میں سیاسی کارکنان اوررہنماؤں کا اہم کردار ہے،بے گناہ لوگوں کی پکڑدھکڑ سے مزید نفرتیں پیدا ہورہی ہیں لہٰذا سیاسی گرفتاریوں کے نام پر ذاتی گرفتاریاں فی الفور بند کروائیں۔

ای پیپر دی نیشن