گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی ) مرکزی انجمن تاجران گوجرانوالہ کے صدر شیخ بابر کھرانہ ، جنرل سیکرٹری و صدر منڈی لوہاراں میاں ثاقب غفور،،شیخ ضیائ،شیخ عامر،چوہدری غلام سابر،حاجی خادم حسین،شیخ فہد و دیگر تاجروں نے کہا ہے کہ بجلی کے نرخوں میں اضافے اور ریکارڈ مہنگائی نے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا۔ گھریلو صارفین کے بلوں پر انکم ٹیکس، جنرل سیلز ٹیکس عائد کرنے کی ضرورت نہیں ہے، اسی طرح مختلف سلیبس کے بجائے یکساں ٹیرف ہونا چاہیے۔ سرکاری افسران و ملازمین کی شاہی مرعات ختم کی جائیں ،ایک عام آدمی اور چھوٹے تاجر کی آمدنی کو مدنظر رکھ کر پالیسیاں بنائی جائیں، 30ہزار کمانے والا 16ہزار روپے کا بجلی کا بل دے کر کیسے پورا مہینہ گھر چلائے گا ، دودھ،سبزی ،دال ،آٹا ،چینی ،گھی،بچوں کے تعلیمی اخراجات،دوائی وغیرہ کیسے پورے ہونگے۔ بجلی کا بل ادا کرنے کے لئے لوگ اپنا زیور و دیگر گھریلوں سامان بیچنے اور خودکشیوں پر مجبور ہوگئے ہیں۔