گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )ڈی ایس پی عمران عباس چدھڑ کے زیر انتظام بلڈکیمپ کا انعقاد کیا گیا ، بلڈ کیمپ میں شریک ڈونرز نے سند س فائونڈیشن میں زیر علاج بچوں کے لئے 100سے زائد خون کے بیگ عطیہ کیے۔ انہوںنے سینئر صحافی ڈاکٹر عمر نصیر کی بیٹی زرنم نور اور تھیلیسیمیا کے مریض دیگر بچوں کی حالیہ دنوں میںوفات پر گہرے رنج و غم اورافسوس کا اظہار کیا اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ،چیئرمین سندس فائوندیشن حاجی سرفراز احمد نے بلڈ کیمپ کے انعقاد پر ڈی ایس پی عمران عباس چدھڑ ،رانا وقاص احمد اور دیگراحباب کے تعاون پر انکاشکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی ناصر احمد، رانا وقاص احمد ،میاں زاہد حسین ، سید اظہر حسین شاہ اور دیگر بھی موجود تھے ۔