گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) پنجاب ٹیچرز یونین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر پی ٹی یو وحید مراد یوسفی اور ضلعی صدر محمد شازب اعوان نے کہا کہ بجلی کے بلوں و پٹرولیم مصنوعات میں ظالمانہ اضافے اورہوشربا مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے، غریب کیلئے دو وقت کی روٹی خواب بن گئی ہے، مسلط اشرافیہ غریب مکا ئومہم پر عمل پیرا ہے،قوم کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے ، نااہل حکمرانوں نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا ہے ، وطن عزیز کو کرپشن اور قرضوں کی دلدل میں پھنسا دیاگیاہے ، ارباب اختیار نے فورا ریلیف نہ دیا تو عوامی احتجاج میں شدت بڑھتی جائے گی، جو کسی دلخراش واقعات کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتے ہیں۔ اجلاس میں جنرل سیکریٹری ماجد خان ، سینئرنائب صدر قیصر عباس ، عمران لطیف ، نائب صدر شیراز نواز ، سیکریٹری اطلاعات احمد سعید ، ایڈیشنل سیکریٹری اطلاعات ساجد منیر سمیت دیگرموجود تھے۔