حضرت علی ہجویری جب اس خطہ میں آئے تو یہ زمین کفرستان تھی:پیر رمضان سیالوی

Aug 28, 2023

گکھڑمنڈی(نامہ نگار)جماعت اہلسنت کے صوبائی نائب امیر علامہ محمد حنیف چشتی کی زیر سرپرستی عظمت علماء و اولیاء کانفرنس کا انعقادجامع مسجد گلزارِ مدینہ راہوالی میں زیر صدارت علامہ صاحبزادہ غلام مرتضیٰ ہزاروی کیا گیا کانفرنس سے مہمان خصوصی خطیب جامع مسجد داتا دربار پیر محمد رمضان سیالوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور داتا علی ہجویری ؒجس زمانہ میں اس خطہ میں تشریف لائے یہ زمین کفرستان تھی جو انکی علمی اور روحانی فضیلت کی برکت سے سج گئی ۔ اللہ تعالیٰ نے ہر دور میں اپنے برگزیدہ لوگ پیدا کیے جو عددی لحاظ سے تھوڑے مگر انکی فطرت ، شخصیت اور انکے کردار کے ایسا نور پھوٹا اور ایسی خوشبوپھیلی جس سے فسق و فجور اور ظلم کا خاتمہ ہو گیا اور انکی برکت سے وہ زمانہ خوبصورت بن گیا۔دریں اثناء کانفرنس سے علامہ رضا المصطفیٰ چشتی ، مفتی شعبان القادری ، مولانا فیصل جماعتی نائب خطیب مسجد داتا دربار ، سید زبیر شاہ ، علامہ اختر نوری ، علامہ شفا مجددی ، قاری ہارون چشتی ، قاضی محمود احمد رضوی ، مفتی عبداللطیف چشتی، علامہ عبدالحمید چشتی و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

مزیدخبریں