جوئیانوالہ (نمائندہ نوائے وقت )پاکستان مسلم لیگ (ن) پی پی 137کے سینئر نائب صدر سابق ممبر ضلع کونسل و امیدوار پی پی 138حاجی طارق محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ بجلی کے بلوں میں اضافہ کے خلاف غریب عوام سراپا احتجاج ہے نگران حکومت عوامی مشکلات کا ادراک کرتے ہوئے ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اٹھائے اضافی ٹیکسز کا خاتمہ کیا جائے۔