محکمہ سول ڈیفنس کی کاوشیں جاری ہیں:چوہدری حنیف

Aug 28, 2023

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)ڈپٹی کمشنر سرمد تیمور کی خصوصی ہدایت پر جاری شہری دفاع کی اہمیت کے فروغ کے حوالے سے محکمہ سول ڈیفنس کی کاوشیں جاری ہیں گزشتہ روز محکمہ سول ڈیفنس کے انسپکٹر چوہدری محمد حنیف ورک نے مقامی فیکٹری میں کام کرنے والے مزدوروں کو حفاظتی آلات کے استعمال کی بریفنگ دی جس پر فیکٹری انتظامیہ نے ان کا شکریہ ادا کیا جبکہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمد حنیف ورک نے کہا کہ صنعتی سیکٹر میں شہری دفاع کی تربیت کے حوالے سے تربیتی پروگرامز جاری رکھے جائیں گے۔

مزیدخبریں