قصور(نمائندہ نوائے وقت)خودساختہ مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی اجیرن بنادی ۔پرائس کنٹرول کمیٹیاں ناکام،دکاندار سبزیوں اور پھلوں کے بغیر سرکاری نرخوں کے دام وصول کرنے لگے۔تفصیل کے مطابق قصور شہر اور گردونواح کی عوام کی سہولت کیلئے واحد سبزی منڈی میں دکاندار اور پھڑی فروشوں نے من مرضی کے ریٹ مقرر لئے انتظامیہ کی طرف سے دی جانیوالی لسٹ کو دکانداروں نے ماننے سے انکار کر دیا عوامی سماجی حلقوں کا نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی سے بلا تفریق کاروائی کرنے کا مطالبہ سبزی منڈی میں آنے والوں خریداروں نے کہا پھڑی فروشوں نے من مرضی کے ریٹ وصول کر کے غریبوں کی جیبوں پر ڈاکہ ڈال کر لوٹ رہے ہیں ۔
قصور:خودساختہ مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی اجیرن کردی
Aug 28, 2023