شیخوپورہ (نمائند ہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء سابق چیئر مین بلدیہ میاں امجد لطیف نے کہا ہے کہ چیئر مین پی ٹی آئی نے عوام کو دیگر سیاسی رہنمائوں کیخلاف زہریلا جھوٹا پروپیگنڈا کرکے بہکایا ہے اور 9مئی کا واقعہ اس کی بغاوت کرنے کی ناکام کوشش تھی ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کارکنوں اور تاجروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔