لاہور (خصوصی نامہ نگار)جماعت اہلحدیث پنجاب کے امیر حافظ عبدالوحید شاہد روپڑی نے کہا ہے کہ سودی نظام ہی ملکی معیشت کی تباہی کا ذمہ دار ہے۔ آئی ایم ایف کے پروگراموں نے ہمیں رسوا کیا حکومت نے غریب عوام پر مہنگائی پہاڑ توڑ دیئے ہیں۔جماعتی ذمہ داروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سودی نظام اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کے ساتھ جنگ کے مترادف ہے اور اسلام کے نام پر بننے والے ملک کے حکمران سودی نظام کے بغیر چل ہی نہیں رہے۔ اسلامی احکامات پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے ملکی معیشت کا بیڑا غرق ہو گیا ہے اور غریب آدمی ایک وقت کی روٹی کیلئے ترس رہا ہے۔ یہ بدبخت حکمرانوں کی نہوست کی وجہ ہے آئی ایم ایف کے پروگراموں کی وجہ سے ہمیشہ رسوائی کے علاوہ کچھ نہیں ملا۔انہوں نے کہا کہ موجودگی حکومت غریب عوام پر مہنگائی کے پہاڑ توڑ دیئے ہیں لوگ بھوک وافلاس کی وجہ سے خود کشیوں پر مجبور ہو چکے ہیں بے روزگاری کی وجہ سے ڈکیتیوں اور جرائم میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے اور قوم حکومت سے مایوس ہو چکی ہے۔