بلاول بھٹو زرداری کی ہدایات پر مسیحی لڑکی کیلئے جہیز کا سامان جڑانوالہ روانہ

لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایات پر سانحہ جڑانوالہ میں متاثرہ مسیحی لڑکی نرگس جارج کیلئے جہیز کا سامان جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی وسطی پنجاب،سابق سینئرصوبائی وزیر سیدحسن مرتضی اور پیپلز پارٹی مینارٹی ونگ کے نائب صدر ایڈون سہوترا کی جانب سے کرسچن کالونی جڑانوالہ روانہ کیا گیا۔سامان میں لڑکی کے جہیز کی تمام ضروری چیزوں کاخیال رکھا گیا ہے۔اس موقع پر جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی وسطی پنجاب سید حسن مرتضی نے کہا کہ سانحہ جڑانوالہ میں ہماری مسیحی بہن نرگس جارج کے جہیز کا سامان جلایا گیا تھا۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کی جانب سے نرگس جارج کے جہیز کا انتظام کیا گیاہے۔پیپلزپارٹی پنجاب مینارٹی ونگ کے نائب صدر ایڈون سہوترا یہ سامان کرسچن کالونی جڑنوالہ جا کر مسیحی لڑکی نرگس جارج کے حوالے کریں گے۔سید حسن مرتضی نے مذید کہا کی پیپلزپارٹی کی قیادت اپنے مسیحی بہن بھائیوں کو کسی بھی مشکل میں تنہا نہیں چھوڑے گی۔

ای پیپر دی نیشن