لاہور(نیوز رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان، سید توصیف شاہ ، صبغت اللہ سلطان نگہت شپخ سمیت دیگر نے کہا ہے کہ قائد میاں نواز شریف کی وطن واپسی پر انکا شایان شان اور تاریخی استقبال کیا جائے گا۔ کوئی کسی غلط فہمی میں نہ رہے ملک کے خلاف سازشیں کرنے انتشار پھیلانے والوں کیلئے پاکستانی عوام کے دلوں میں کوئی جگہ نہیں ہے بلکہ عوام ایسے سازشیوں سے نفرت کرتے ہیں۔ عمران خان کے ہر بیانیے کا مقصد ایک ہی تھا مجھے کرسی دو۔ پاکستان میں آج جو حالات ہیں اس کا ذمہ دار فتنہ خان اور اس کی نالائق ٹیم ہے۔جن کی غلط معاشی پولیسیوں کی بدولت پاکستان ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید پیچھے جا رہا ہے۔ پی ڈی ایم کی حکومت نے تمام وہ فیصلے کیے جو پاکستان کے مفاد میں تھے مہنگائی کا بوجھ عوام پہ ضرور پڑھ رہا ہے لیکن جلد پاکستان اس بحران سے نکل آئے گا۔ مسلم لیگ ن کی لیڈرشپ نے اپنی سیاست داؤ پر لگا کر پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا ہے اور جو لوگ آج شہباز شریف اور اسحاق ڈار کے خلاف پروپیگنڈا کر رہے ہیں ان کو پہلے اپنے کردار چیک کرنی چاہیے۔ پاکستان کے مسائل کا حل صرف نواز شریف ہے اور نواز شریف ہی پاکستان کو بحرانوں سے نکالیں گے۔