لاہور (خصوصی نامہ نگار) تنظیم السعید پاکستان (وسطی لاہور) کا پہلاتعارفی اجلاس گزشتہ روزعلامہ محمد اسلم نواز سعیدی کے زیر صدارت جامع مسجد طیب تکیہ نمبرداراں نوانکوٹ نزد سمن آباد ہوا جس میں نائب صدر علامہ نور محمد سعیدی، ناظم اعلی مفتی عبدالستارسعیدی، علامہ محمد عمران سعیدی اور علامہ ربنواز سعید و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں تنظیم سازی کیلئے رابطہ مہم شروع کرنے پراتفاق کیا گیا۔ پیر بھائیوں کو سوشل نیٹ ورک و تنظیم میں لانے کیلئے کمیٹی تشکیل کابھی فیصلہ کیا گیا۔ نیز شرکاء اجلاس نے بانی تنظیم السعید پاکستان غزالئی زماں سید احمد سعید کاظمی علیہ الرحمہ کے مشن کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔
تنظیم السعید پاکستان وسطی لاہور کا اجلاس ،رابطہ مہم شروع کرنے پراتفاق
Aug 28, 2023