بھارت بندو ق کے زور پر آزادی کشمیر کے تحریک دبا نہیں سکتا:قمرالزماں بابر

لاہور (کلچرل رپورٹر) پاکستان پیس گروپ کے چیئرمین قمر الزماں بابر نے کہا ہے کی مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے جعلی اقدامات عالمی برادری کو دھوکہ دینے اور کشمیریوں پر مظالم پر پردہ ڈالنے کی مذموم کوشش ہے۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کا برعکس ممالک کو خط کھلی حقیقت ہے۔ بھارت جو مرضی کرلے کشمیر میں اپنے کالے کرتوت چھپا نہیں سکتا۔کشمیر کی آزادی کی تحریک بندوق کے زور پر دبانے کی بھارتی کوشش ہمیشہ ناکام رہی ہے۔پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کی اخلاقی ،سیاسی اور سفارتی مدد کرتا رہے گا۔ برکس ممالک اورجی ٹونٹی ممالک کے دیگر ارکان کو بھی بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا بھارت دنیا کے امن اور انسانی حقوق کا دشمن ہے۔اسے ہر حال میں کشمیریوں لو ان کا بنیادی حق دینا پڑے گا۔حال ہی میں مذہبی آزادیاں پر شائع بین الاقوامی رپورٹ بھی بھارت  کے عزائم کا ثبوت ہے۔اس رہورٹ نے ایک بار پھر بھارتی سیکولر ازم کا پول کھول دیا ہے۔بھارت اقلیتوں کیلئے جہنم بن چکا ہے۔مسلمانوں سمیت بھارت میں ہر اقلیت غیر محفوظ ہے۔

ای پیپر دی نیشن