لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ، سیکرٹری جنرل خالد احمد بٹ، ملک شاہد اسلم نے جماعت اسلامی کے 82 ویں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم جماعت اسلامی کی دیانتدار او ر اہل قیادت کا ساتھ دے ملک و قوم کی تقدیر بدل دیں گے۔جماعت اسلامی کی 82 سالہ تاریخ گواہ ہے کہ ہماری قیادت اور کارکنان روز اؤل سے آج تک ملک و قوم کی خدمت میں مصروف ہے۔ جماعت اسلامی ہر مشکل وقت میں عوامی خدمت کیلئے صف اول کا کردار ادا کرتی ہے۔حکمرانوں کی نااہلی اور عوام دشمن پالیسیوں نے مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کو خودکشیاں کرنے پر مجبور کیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ جماعت اسلامی کا ساتھ دے کر ملک کی بھاگ ڈور ایک غیر جانبدار اور مخلص قیادت کے سپرد کرنے میں ہماری مدد کریں۔ جماعت اسلامی ہی ملک و قوم کے مسائل کا واحد حل ہے۔ جماعت اسلامی ملک و قوم کو مہنگائی، بیروزگاری اور مسائل سے نکال سکتی ہے ۔
قوم دیانتدار ، اہل قیادت کا ساتھ دے :ضیاء الدین انصاری
Aug 28, 2023