سانحہ جڑانوالہ، تاریخ کاالمناک سانحہ تھا، مذمت کرتے ہیں:علامہ ابتسام الٰہی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) قرآن و سنہ موومنٹ کے چیئر مین علامہ ابتسام الٰہی ظہیرنے سانحہ جڑانوالہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ سانحہ جڑانوالہ، پاکستان کی تاریخ کاایک المناک سانحہ تھا، اس کی مذمت کرتے ہیں۔ حکومت قرآن کی توہین اوراقلیتوں کے عبادت خانے اور گھر جلانے والوں کا کڑا حتساب کرے۔پاکستان کے سیاسی مسائل کا حل پرامن انتخابات میں ہی پنہاں ہے،سیکولر جماعتوں کی بجائے آئندہ انتخابات میں مذہبی جماعتوں پر مشتمل ایک انتخابی الائنس بنایا جائے گا۔ مہنگائی ، خاص طور پرمہنگی بجلی نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے۔ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے ضروری ہے کہ سود سے پاک اسلام کا معاشی نظام نافذ کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پروفیسر سیف الرحمن بٹ ،مولانا کوثر زمان آف لاہور،ڈاکٹر پروفیسر محمود احمد آف اوکاڑہ، ڈاکٹر پروفیسر محمد مدثر آف منڈی بہاوالدین، پروفیسر عابد محمود قمر ہیڈ آف اردو ڈیپارٹمنٹ (کنٹری)پاک ترک معارف سکولز اینڈ کالجز پاکستان، صاحبزادہ صدیق حیدر صدیقی اف مظفرگڑھ، حافظ طارق بٹ بن الشیخ مولانا فضل الرحمن ہزاروی سمیت دیگر کی قرآن وسنہ موومنٹ میں شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر دی نیشن