فیروز والہ(نامہ نگار) اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت و اسسٹنٹ کنٹرولر فرٹیلائزر تحصیل فیروزوالا ڈاکٹر رانا قربان علی خان نے ٹیم کے ہمراہ مختلف مقامات پر چھاپے مار کر جعلی زرعی ادویات اورکھاد فروخت کرنے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کے دوران زرعی ادویات، کھاد دکانوں اورگوداموں کی چیکنگ کی کھاد کے نمونہ جات حاصل کر کے تجزیہ کیلئے لیبارٹری بھجوادیئے گئے بعض دکانوں پر ریٹ لسٹیں اویزاں نہ ہونے پر دکانداروں بھاری جرمانے کیے گئے۔