لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین عثمان اشرف نے کہا ہے کہ برآمدات میں اضافے کیلئے کم از کم 10سالہ طویل المدت پالیسی ناگزیر ہے۔،ڈالر کے اتار چڑھائو ، حریف ممالک کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ پیداواری لاگت ،اسٹیٹ بنک سمیت دیگر محکموں کی بلا جواز رکاوٹیں برآمدات کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔،نگران وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز کا 90روز میں ملکی برآمدات کو80ارب ڈالر تک پہنچانے کا سٹریٹجک پروگرام مکمل کرنے کے عزم کا اظہار خوش آئند ہے لیکن بنیادی مسئلہ اس پروگرام پر عملدرآمد کا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے ایسوسی ایشن جائزہ اجلاس سے کیا۔سی ٹی آئی کے چیئر پرسن اعجاز الرحمان ، عبد اللطیف ملک، سینئر ممبر ریاض احمد، شاہد حسن شیخ، سعید خان اور دیگر بھی موجود تھے۔ اجلاس میں ہاتھ سے بنے قالینوں کی 39ویں سالانہ عالمی نمائش کی تیاریوں کے حوالے سے بھی جائزہ لیا گیا۔