اٹک(نوائے وقت رپورٹ) انسپکٹر جنرل (آئی جی) جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر نے اٹک جیل کا دورہ کیا جہاں جیل سکیورٹی اور تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کو دی گئی سہولیات کاجائزہ لیا۔ترجمان کے مطابق آئی جی جیل نے عمران خان کی بیرک میں لگے کیمروں، لوکیشن اور پرائیویسی کا نظام چیک کیا اور چئیرمین پی ٹی آئی سے سہولیات سے متعلق دریافت کیا۔ترجمان نے بتایا عمران خان نے سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا اور جیل انتظامیہ کی تعریف کی۔آئی جی جیل نے جیل سٹاف کو ہدایت کی تمام قیدیوں کو قانون کے مطابق سہولیات دی جائیں۔انہوں نے قیدیوں کیلئے انٹرنیٹ لائبریری کی جلدتکمیل کی ہدایت کی۔