پی سی بی نے سٹیڈیمز کیلئے شمسی توانائی سے بجلی حاصل کرنے کی منظوری دیدی

کراچی (نیٹ نیوز) ملک میں جاری بجلی کے بحران کے پیش نظر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اہم فیصلہ کر لیا ۔  کراچی میں ہونے والے پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے دوسرے اجلاس میں کمیٹی نے ملک بھر میں سٹیڈیموں کیلئے شمسی توانائی سے بجلی حاصل کرنے کی منظوری دیدی۔پی سی بی ترجمان کے مطابق سٹیڈیمز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا فیصلہ مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے بجلی بچانے کیلئے کیا ۔ ترجمان کے مطابق پی سی بی سولر پینلز کی تنصیب کیلئے سٹیڈیمز کا سروے کرے گا، جہاں جہاں پینل کی تنصیب ممکن ہوئی وہاں یہ سسٹم لگایا جائے گا۔ پی سی بی ترجمان نے کہا پہلے مرحلے میں قذافی سٹیڈیم لاہور اور بعد میں دیگر سٹیڈیمز میں سولر پینلز لگائے جائیں گے جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ فلڈ لائٹس کا سسٹم بھی سولر انرجی پر منتقل کرنے کا خواہاں ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...