اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسویس ایشن نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق کیخلاف مہم چلانے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسویس ایشن نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کیخلاف مہم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ذمے داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ چیف جسٹس عامر فاروق کے خلاف چلنے والی مہم کی مذمت کرتے ہیں، وہ غیر جانبدار اور دیانت دار جج ہیں۔ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس عامر فاروق اپنی اصول پسندی کی وجہ سے مشہور ہیں، ان کے خلاف منفی مہم چلانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔