چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے دائر نیب ترامیم کیس پر سماعت کل ہو گی

اسلام آباد(آئی این پی) چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر نیب ترامیم کیس سماعت کیلئے مقرر ہو گیا۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ (کل)  منگل 29  اگست کو کیس کی سماعت کرے گا، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اعجاز الاحسن بینچ میں شامل ہیں۔ رجسٹرار سپریم کورٹ نے متعلقہ فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے، واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر جسٹس منصور علی شاہ نے چیف جسٹس سے فل کورٹ بنانے کی رائے دی تھی۔

ای پیپر دی نیشن