لاہور(سپورٹس رپورٹر)ایشیاکپ کیلئے افغانستان کرکٹ بورڈ نے اپنے 17 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا۔ حشمت اللہ شاہدی کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔پاکستان افغان سیریز کھیلنے والے سکواڈ میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔سکواڈ میں کپتان حشمت اللہ شاہدی کے علاوہ رحمت اللہ گرباز، ابراہیم زادران، ریاض حسین، رحمت شاہ، محمد زادران، محمد نبی، راشد خان، غلام نبی، کریم جنت، عبدالرحمان، اشرف، مجیب الرحمان، نور احمد، محمد سلیم سافی اور فضل حق فاروقی بھی شامل ہیں۔