لاہور(سپورٹس رپورٹر) بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیاکے صدر راجر بنی چار ستمبر کو پاکستان پہنچیں گے ۔ راجر بنی نے کہا کہ میں اور نائب صدر راجیو شکلا چار ستمبر کو پاکستان پہنچیں گے، پاکستان میں سرکاری عشائیے کے علاوہ ایشیا کپ میچز بھی دیکھیں گے۔ پاکستان جانے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں، میرا پاکستان کا دورہ ہمیشہ یادگار رہا، پاکستانی بہت مہمان نواز ہیں۔ امید ہے دورہ پاکستان سے پاکستان بھارت کرکٹ روابط کو فائدہ ہوگا، پاکستان بھارت مقابلے ایشیز سے بڑے اور سب سے زیادہ دیکھے جانیوالے ہیں۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچز کرکٹ کیلئے اہم ہیں۔ راجر بنی 18 سال بعد پاکستان کا دورہ کریں گے۔