لاہور(سپورٹس رپورٹر)آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023 کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کی نئی کٹ تیار کر لی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی ورلڈکپ 2023 کیلئے ٹیم کی کٹ کی رونمائی آج کرے گا۔چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ورلڈکپ کٹ کی تقریب رونمائی لاہور میں کی جائے گی۔
ورلڈ کپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی نئی کٹ تیار‘رونمائی آج ہوگی
Aug 28, 2023