راولپنڈی(جنرل رپورٹر)بجلی کے بلوں میں ظالمانہ ٹیکسوں کاخاتمہ کیا جائے راولپنڈی کی عوام کے ساتھ مزید زیادتی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گئی ، امیر جے یوآئی ضلع راولپنڈی ڈاکٹر ضیاء الرحمن اور ترجمان ضیاء اللہ خان نے گزشتہ روز اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اجلا س میں ارشد عباسی مولانا ظہیر الدین،مولانا محبوب الرحمن قریشی،پروفسیر زبیر عباسی،قاری کرامت ا لر حمن اور دیگر شریک ہوئے ، مقررین نے کہا کہ جے یوآئی اس کے خلاف بھر پور آواز اٹھائی گئی اور سڑکوں پر احتجاج کرے گئی اس مہنگائی کے دور میں عوام کو حکو مت ریلیف نہیں دی سکتی تو مذید ٹیکس بھی نہ لگائے۔
بجلی کے بلوں میں ظالمانہ ٹیکسوں کاخاتمہ کیا جائے،ڈاکٹر ضیاء الرحمن
Aug 28, 2023