عیسائی برادری کے گرجا گھروں کو نشانہ بنانا اسلامی تعلیمات کیخلاف ہے، اسماء اعجاز

Aug 28, 2023

اراولپنڈی(جنرل رپورٹر) فیصل آباد میں واقعہ تحصیل جڑانوالہ میں گزشتہ دنوں ہونے والے توہین مذہب کے واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ناظمہ اعلی اسلامی جمعیت طالبات پاکستان اسماء اعجاز کا کہنا تھا کہ قرآن کریم کی بے حرمتی کے رد عمل میں عیسائی برادری کے گرجا گھروں کو نشانہ بنانا اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے،گزشتہ روز اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ واقعے میں ملوث تمام افراد کے خلاف قانونی کاروائی کو جلد از جلد مکمل کیا جائے اور مسلم امت کو اشتعال انگیزی کا نشانہ بننے سے محفوظ کیا جائے۔

مزیدخبریں