اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)نائب صدر اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسو سی ایشن بابر بھٹی نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور بھاری بلوں کو ظلم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ اور بھاری بل کاروباروں پر کاری ضرب ہیں،ساٹھ فیصد سے زائد کاروبار سکڑ گئے ہیں ایسی صورتحال میں کاروبار کرنا مزید مشکل ہوجائے گا. مہنگائی کی یہی صورتحال رہی تو کاروبار ڈیفالٹ کر جائیں گے ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت بجلی کے بلوں کی ادائیگی فوری طور پر معطل کرے اور ٹیکسوں کی شرح کم کرکے ریٹ بھی کم کئے جائیں. نائب صدر و سی ای او سول نیسٹ بابر بھٹی نے کہا کہ حکمران عوام دشمن پالیسیوں کے نفاذ کے لئے عالمی مالیاتی اداروں کے آلہ کار نہ بنیں اور عو ام دشمن فیصلوں کے بجائے حکمران اپنے شاہانہ طرز زندگی اور حکومتی اخراجات کو کنٹرول کرے تو حالات بہتری کی جانب گامزن ہو سکتے ہیں .حکو مت عوام دوست پالیسیوں کو یقینی بنا کر عوام کی ز ند گیوں میں بہتری لا نے کیلئے اقدامات کرے.۔