لیوانکیشمنٹ ترمیمی نوٹیفیکیشن ، ملازمین اور اساتذہ میں سخت تشویش

Aug 28, 2023

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) لیو انکیشمنٹ کے یکم جون 2023  کے حکم کی واپسی کے لیے آل گورنمنٹ ایمپلایز گرینڈ الائنس کاچوہدری خالد جاود سنگھیڑا مرکزی صدر ایپکا پاکستان کی قیادت میں ایک مشترکہ اجلاس ہوا جس میں اگیگا پنجاب میں شامل تمام تنظیموں نے شرکت کی اجلاس میں پنجاب حکومت کی بے حسی پر متفقہ طور پر ہر منگل کو ہر ڈویژن میں احتجاج اور 7 نومبر کو لاہور میں سول سیکرٹریٹ  کے سامنے دھرنا دینے اور پنجاب بھر میں تحریک چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں پہلا احتجاج اگلے ماہ پانچ تاریخ کو راولپنڈی مری روڈ پر ہو گا  دس بجے گارڈن کالج ہال میں پروگرام کا آغاز ہوگا  جواسی دن ایک بجے لیاقت روڈ سے ہوتے ہوے مری روڈ پر احتجاج اوردھرنا دیں گے ایپکا کے ڈویژنل صدر چوہدری  مبشراحمد نے بتایا کہ پچھلے ماہ 10 سے 14جولائی کو اگیگا و ایپکا کے سول سیکرٹریٹ کے سامنے دھرنا کے نتیجہ میں صوبہ بھر کے ملازمین کو%35 موجودہ رننگ تنخواہ اور وفاق طرز پر پنشن میں اضافہ منظور ہوا لیکن لیو انکیشمنٹ کا ظالمانہ ترمیمی نوٹیفیکیشن کو ابھی تک واپس نہ لیا گیا جس سے پنجاب بھر کے ملازمین اور اساتذہ میں سخت تشویش پائی جاتی پے 22اگست کو راولپنڈی میں ایک مقامی سکول میں اگیگا قائدین کا اجلاس ڈاکٹر چوہدری صغیر عالم صدر پنشن ویلفیر ایسوسی ایشن ضلع راولپنڈی کے زیر صدارت منعقد ہوا جس مں اگیگا پنجاب کے صدر راجہ طاہر، سابق صدر اگیگا راجہ اورنگزیب، ریوینو کے صدر عبدالستار قریشی، PEA کے ملک امجد، قاضی عمران، ایپکا کے راجہ شاہد، سید فدا نقوی، راجہ آفتاب اور مرزا توقیر و صوفی اقبال، PPLA کے راض کھوکھر سمیت دیگر درجنوں تنظیموں نے شرکت کی اور 05 ستمبر کے احتجاجی پروگرام کو حتمی شکل دی گی۔

مزیدخبریں