راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے )پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سابق رکن قومی اسمبلی ملک شکیل اعوان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صوبہ پنجاب کے تیرہ کروڑ عوام کی نگاہیں بہترین کارکردگی کے حامل نگراں وزیر اعلی محسن نقوی کی طرف لگی ہوئی ہیں کہ بجلی کے ظالمانہ بلوں سے نجات کیلئے سابق وزیر اعلی حمزہ شہباز شریف دور کے تیار کردہ پیکیج 200یونٹ بجلی مفت فارمولا پر عملدرآمد کا اعلان کرکے عوام دوست نگراں وزیر اعلی کا ثبوت دیں تاکہ غریب عوام کے گھروں کے بجھے چولہے دوبارہ سے روشن ہوسکیں انہوں نے کہا کہ قوم جانتی ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے ملک و قوم کو صرف چھ ارب ڈالرز کے عوض گروی رکھنے کی جلدبازی اور ظلم کیا صرف ایک سال کی مشکل کے بعد ملک بحران سے نکل جائے گا اس موقع پر وفاقی حکومت سے صوبائی حکومتیں تعاون کریں کیونکہ صوبہ کی حکومت آئی ایم ایف کی سخت شرائط کی پابند نہیں وہ اپنے حصہ کا ریلیف دے کر دکھی اور مجبور عوام کی دعائیں لے سکتی ہے۔
پنجاب کے عوام کی نظریں نگراں وزیر اعلیٰ پر لگی ہوئی ہیں، شکیل اعوان
Aug 28, 2023