مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی،سبزی خریدنا بھی محال

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)ملک میں مہنگائی کے طوفان نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے، غریب عوام کے لئے اب سبزیاں خریدنا بھی محال ہوچکا ہے، پیاز، مٹر اور ادرک سمیت دیگر سبزیاں و اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا گیا ،گزشتہ دو ہفتوں کے دوران ملک میں مہنگائی نے تمام تر ریکارڈ توڑ دیئے، بازاروں میں 50 روپے فی کلو ملنے والی پیاز اب 100 روپے میں فروخت کی جارہی ہے،پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے پریشان عوام کے لئے اب اشیائے خوردونوش کا حصول بھی مشکل ہوچکا ،شہریوں کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران مہنگائی اتنی تیزی سے بڑھی ہے کہ کہ ہرشخص حیران رہ گیا ہے، ہر روز سبزی، دال، آٹے اور چینی کے دام بدل رہے ہیں، کوئی پرسان حال نہیں،ملک میں گزشتہ چند دنوں کے دوران میتھی 650 روپے، مٹر 700 روپے کلو، ادرک 1200 روپے کلو، دس کلو آٹے کا تھیلہ 1420 روپے جب کہ چینی 160 سے بھی تجاوز کرگئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن