90 دن کے اندر اندرعام انتخابات کرائے جائیں، ظہیر سلطان محمود

Aug 28, 2023

 راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹرسے )پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار حلقہ این اے 59 و پی پی 7 ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر سلطان محمودنے الیکشن کمیشن اور نگران وزیراعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ 90 دن کے اندر اندر جنرل الیکشن کروائیں انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو شہید نے ائین کی خاطر اپنی جان کی قربانی دی محترمہ بے نظیر بھٹو شہید رانی نے ہمیشہ آئین کی پاسداری کے لیے دن رات محنت کی اور اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے شہید ہوئیں  انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی اور بلاول بھٹو زرداری آنے والے دنوں میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیراعظم منتخب ہوں گے جو سیاسی جماعتیں عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ کا سہارا لے کر الیکشن سے فرار چاہتی ہیں سیاسی مخالفین کو الیکشن سے فرار ہونے نہیں دیں گے  بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم منتخب ہو کر اس سے پاکستانی عوام کو آزاد کرائیں گے اجلاس میں شعبہ خواتین ضلع راولپنڈی کی صدر حفضہ بخاری ،تحصیلوں کے صدور و جنرل سیکرٹریز راجہ منصور۔ اعجاز بٹ ۔بشارت بھٹی۔چوہدری رضوان ۔راجہ اعجاز۔ راجہ بلال شیر باز اور دیگر رہنما نے بھی شرکت کی۔

مزیدخبریں